ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: پی ایف آئی لیڈروں کے گھروں پر پولیس نے مارا پھر ایک بار چھاپہ - پانچ لیڈر گرفتار

منگلورو: پی ایف آئی لیڈروں کے گھروں پر پولیس نے مارا پھر ایک بار چھاپہ - پانچ لیڈر گرفتار

Thu, 13 Oct 2022 11:44:12    S.O. News Service

منگلورو،13/ اکتوبر (ایس او نیوز) آج صبح کی اولین ساعتوں میں پولیس کمشنر ششی کمار کی قیادت میں پولیس کی ٹیموں نے پھر ایک بار ممنوعہ پی ایف آئی کے علاوہ ایس ڈی پی آئی لیڈروں کے گھروں چھاپہ ماری کی۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پنمبور، سورتکل اور منگلورو مضافات میں واقع الال سمیت 7-8 مقامت پر چھاپہ مارا اور اس دوران  پی ایف آئی کے 5 لیڈروں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل مرکزی حکومت کی طرف سے  پی ایف آئی پر پابندی لگائے جانے کے بعد بھی پولیس نے ایک مرتبہ اسی طرح کی کارروائی کی تھی ۔ اب پھر دوسری مرتبہ چھاپہ ماری کی گئی ہے۔ 


Share: